سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج 29 مارچ بروز ہفتےکو دیکھا جائے گا۔
اس گرہن کے دوران چاند سورج کے سامنے آ کر اس کی روشنی کو جزوی طور پر روک دے گا۔
دنیا کے مختلف حصوں بشمول یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں لوگ اسے دیکھ سکیں گے۔
تاہم پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز دوپہر 1:51 بجے ہوگا اور یہ 3:47 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔
اگر آپ ایسے علاقے میں ہیں جہاں سورج گرہن براہ راست دیکھنا ممکن نہیں تو آپ اسے Timeanddate.com اور روئیل گرین وچ اوبزرویٹیری جیسی ویب سائٹس پر لائیو نشریات کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ براہ راست اس خوبصورت فلکیاتی منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو ضروری حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں کیونکہ سورج کو براہ راست دیکھنا خطرناک ہو سکتا ہے اور آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسے محفوظ طریقے سے دیکھنے کے لیے سرٹیفائیڈ ایکلپس گلاسز یا پن ہول پروجیکٹراستعمال کرنا سب سے مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں عیدالفطر کب ہوگی ؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا