وریسٹ واچ
وریسٹ واچ مطلب وہ گھڑیاں جو کلائی میں پہنی جاتی ہیں۔ گھڑیاں آج کل ٹائم دیکھنے کے لئے کم اور خوبصورتی میں اضافہ کے لئے زیادہ پہنی جاتی ہیں۔ گھڑی کسی شخص کی ذہنیت، انداز اور پرسنیلیٹی کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتی ہے۔ اچھی اور خوبصورت گھڑی آپ کے ڈریسنگ سٹائل کو بہتر بناتی ہے۔
سال 2024 میں ٹرینڈنگ وریسٹ واچ کون سی ہیں؟
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سال 2024 کے وہ کون سے 5 برانڈز ہیں جن کی وریسٹ واچز ٹرینڈنگ ہیں۔
اول۔ رولیکس
گھڑیوں کے مشہور برانڈز میں سے ایک رولیکس ہے۔ اس برانڈ کی گھڑیاں پوری دنیا میں مشہور اور مقبول ہیں۔ تاہم اگر آپ کا تعلق پاکستان سے ہے تو آپ کے لئے رولیکس برانڈ کی اوریجنل گھڑی کافی مہنگی ہو سکتی ہے کیونکہ ان کی قیمتیں لاکھوں میں ہیں البتہ آپ کو مارکیٹ سے اسی برانڈ کی کاپی باآسانی مل جاتی ہے۔
دوم۔ ہبلوٹ
یہ ایک اور مشہور برانڈ ہے۔ یہ برانڈ اپنے معیاری مواد کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ آپ کا ہسندہ برانڈ ہو سکتا ہے۔ اس کی گھڑیاں آپ آن لائن بھی منگوا سکتے ہیں اور ان کی دوکان سے بھی خرید سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | انگلش سیکھنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس پر عمل کریں
یہ بھی پڑھیں | کیا آپ کو جرابیں پہن کر سونا چاہیے؟
سوم۔ سیٹیزن
سٹیزن گھڑیوں کا ایک اور مشہور برانڈ ہے اور تقریبا ہر کوئی اس برانڈ کی گھڑی خریدنا پسند کرتا ہے۔ اگر آپ گھڑیوں کا شوق رکھتے ہیں تو آپ اس برانڈ کے بارے میں پہلے سے جانتے ہوں گے۔ باقی برانڈز کی نسبت ان کی گھڑیاں کچھ مناسب قیمت کی ہیں جو کہ ہزاروں پاکستانی روپیوں میں حاصل کی جا سکتی ہے۔
چہارم۔ ٹیگ ہیور
ٹیگ ہیور گھڑیوں کے مقبول برانڈز میں سے ایک ہے اور یہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ صارفین اس برانڈ کی گھڑیاں خریدنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ وزن میں ہلکی ہوتی اور کوالٹی بہترین ہوتی ہے۔ تاہم اس برانڈ کی اچھی گھڑی کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔
پنجم۔ بلووا
بلووا ایک اور مشہور برانڈ ہے جو گھڑیاں بھی بناتا ہے۔ زیادہ تر صارفین اس برانڈ کو اپنی کم قیمت اور اچھے معیار کی وجہ سے ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی قیمت باقی بڑے برانڈز کی نسبت کافی مناسب ہو سکتی ہے۔