Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

بلال رشید by بلال رشید
مئی 12, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس
ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری (Dhaulagiri) کو بغیر کسی اضافی آکسیجن اور بغیر پورٹر کی مدد کے کامیابی سے سر کر لیاہے۔ اس چوٹی کی بلندی 8167 میٹر ہے اور اسے دنیا کی خطرناک ترین اور مشکل چڑھائیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ساجد سدپارہ 6 اپریل 2025 کو دھولاگیری کے بیس کیمپ پہنچے تھے اور وہیں سے انہوں نے اپنی تیاری کا آغاز کیا۔ وہ پہلے کیمپ 3 تک گئے وہاں سے واپس آئے اور آرام کیا۔ پھر 4 مئی کو ساجد اور تین دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے آفیشلی  مہم کا آغاز کیا۔ ٹیم نے پہلے ہی 8050 میٹر تک رسی لگا دی تھی تاکہ راستہ محفوظ بنایا جا سکے۔ جمعہ کی شام 6:15 بجے ساجد نےکیمپ IV سے حتمی چڑھائی شروع کی اور مسلسل کوشش کے بعد ہفتے کی صبح 9:35 بجے چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ ساجد کی نویں 8000 میٹر سے بلند چوٹی ہے جو انہوں نے بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کی ہے ۔

 نیپال کی سیون سمٹ ٹریکس اور سبروسو پاکستان کی ٹیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ بہار 2025 میں دھولاگیری کی پہلی کامیاب چڑھائی تھی۔

ساجد سدپارہ نے نہ صرف کئی بلند ترین چوٹیاں سر کی ہیں بلکہ ریسکیو مشنز میں بھی حصہ لیا ہے۔ انہوں نے گاشربرم I اور II کو صرف 3 دن 18 گھنٹوں میں بغیر آکسیجن کے سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔  ان کی ہمت، مہارت اور عزم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما کسی سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے افراد کے لاپتہ ہونے کو ناقابل قبول کہا، شیریں مزاری

یہ حالیہ کامیابی صرف ساجد کے لیے ذاتی سنگِ میل نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ ساجد کی کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ محنت، جنون اور حوصلے کے ساتھ کوئی بھی چوٹی سر کی جا سکتی ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ جینڈر پیرٹی رپورٹ

حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کی پہلی جینڈر پیرٹی رپورٹ کا باقاعدہ اجرا،  تفصیلی رپورٹ جاری

ستمبر 21, 2026
پی آئی اے سیفٹی آڈٹ کامیابی

پی آئی اے کی نئے چیئرمین کی زیرِ نگرانی بین الاقوامی سیفٹی آڈٹ میں شاندار کامیابی

ستمبر 21, 2026
اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026
وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری

وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری: اسحاق ڈار کا دستاویزات کی تصدیق میں خرد برد کے خلاف بڑا ایکشن

ستمبر 19, 2026
وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم

وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 800cc گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

ستمبر 19, 2026
پی پی ایس سی بھرتیاں پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا صوبے بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمتوں کا اعلان

ستمبر 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ جینڈر پیرٹی رپورٹ

حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کی پہلی جینڈر پیرٹی رپورٹ کا باقاعدہ اجرا،  تفصیلی رپورٹ جاری

ستمبر 21, 2026
پی آئی اے سیفٹی آڈٹ کامیابی

پی آئی اے کی نئے چیئرمین کی زیرِ نگرانی بین الاقوامی سیفٹی آڈٹ میں شاندار کامیابی

ستمبر 21, 2026
اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.