پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا جس کے بعد انگلینڈ ٹیم کی سیریز میں 0-1 سے برتری قائم رہی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ کی جانب سے110 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے جس کے بعد دونوں جانب کے کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو ڈرا کر دیا گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے اس دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھی بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جبکہ لنچ سے پہلے کا سارا سیکشن بارش کی نذر ہو گیا اور کھانے کے وقفے کے بعد بھی تقریبا دو گھنٹے تک میچ نا کھیلا جا سکا۔
بارش کے بعد کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی جانب سے 7 رنز کئے گئے نیز ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ جبکہ اس کے بعد دیگر کھلاڑی نے آ کر 91 رنز تک سکور کیا۔ کرالی نے 53 سکور کرنے کے بعد وکٹ دے دی جبکہ پوپ بھی مجموعی طور 9 سکور کر سکے۔
آخری گھنٹے کے کھیل میں انگلش کپتان کی جانب سے 110 رنز مجموعی طور پر کئے گئے جبکہ 4 وکٹس گریں۔ جبکہ اسی سکور پر دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی کے ساتھ میچ کا اختتام کر دیا گیا۔
چونکہ انگلینڈ نے پاکستان سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا اسی بنیاد پر تین میچز کے بعد انگلینڈ کو پاکستان سے 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 اگست کو ساؤتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔