رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے نکالنے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کو یہ فیصلہ خود کرنے کا حق ہونا چاہیے تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، بجائے اس کے کہ انہیں مکمل طور پر ٹیم سے باہر کیا جائے۔
رمیز راجہ نے اسے سلیکشن کمیٹی کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ بابر اعظم کی حالیہ فارم خراب ضرور ہے لیکن انہیں کھیل سے باہر نکالنے کی بجائے ان کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی نہ صرف میدان میں بلکہ پاکستان کرکٹ کے تجارتی پہلوؤں کے لیے بھی اہم ہیں کیونکہ وہ اسپانسرز کے لیے ایک بڑی کشش رکھتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور اسے کھلاڑیوں کے لیے غیر صحت مند قرار دیا۔