اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

دس لاکھ ادارے بند ہو سکتے ہیں،حکومت

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
مئی 4, 2020
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں, بین اقوامی خبریں, معیشت کی خبریں
دس لاکھ ادارے بند ہو سکتے ہیں،حکومت

مئی 04 2020: (جنرل رپورٹر) اگرلاک ڈاؤن برقرار رکھتے ہیں تو دس لاکھ ادارے بند ہو جائیں گے- ایک کڑوڑ 80 لاکھ بیروزگار جبکہ 2 سے 7 کڑوڑ لوگ غربت کی لیکر سے نیچے چلے جائیں گے- حکومت کہتی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث لگنے والی پابندیوِ سے 119 ارب کی آمدن کم ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ یا دیگر ملکوں کی تقلید نہیں کرے گا- ہمارے ہاں حالات برے نہیں ہیں- کورونا وائرس کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت کم ہے- اگر ہم اوسطا دیکھیں تو پاکستان میں 10 لاکھ افراد میں سے یومیہ دو لوگ کورونا وائرس سے مر رہے ہیں

گزشتہ چند دنوں میِں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ اچھی خبر نہیں ہے- اگر پچھلے 6 دنوں کی اموات کی ایورج نکالی جائے تو یومیہ اوسطا 24 اموات ہو رہی ہیں- اگر یہی شرح رہتی ہے تو ایک ماہ میں 720 اموات ہو سکتی ہیں

اسد عمر نے مزید کہا کہ ٹریف حادثات میں ماہانہ 4 ہزار 838 اموات ہوتی ہیں جو کورونا وائرس سے کہیں زیادہ ہیں لیکن کبھی بھی ٹریفک کو بند نہیں کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے

لاک ڈاؤن کے باعث مارچ کے مہینے میں 119 ارب روپے کا بھاری نقصان ہوا ہے جس کا مطلب کہ 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے- اگر پابندیاں برقرار رکھتے ہیں تو دو کڑوڑ سے 7 کڑوڑ تک کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں جو کہ بھاری نقصان ہو گا- نا صرف یہی بلکہ نئے بےروزگار ہونے والوں کی تعداد 1 کڑوڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور 10 لاکھ چھوٹے ادارے بند ہو سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

معاشی پابندیاں کورونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہیں- ہم اپنے ملک کے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے نا کہ کسی ملک کی تقلید کریں گے

9 مئی کو اتفاق رائے سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کریں گے اور بتدیج لاک ڈاؤن کو ختم کریں گے- انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی سرخ لکیر اب گزر چکی ہے-لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ بھی حفاظتی تدابیر پہ سو فیصد عمل کرنا ہو گا- اگر احتیاط نا کی گئی تو یہی کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے
وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بیان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دئیے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ s25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ S25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

اگست 13, 2025
نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

اگست 13, 2025
اوپو k13 ٹربو پرو 5g – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اوپو K13 ٹربو پرو 5G – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اگست 13, 2025
پاکستانی ورچوئل کارڈ کیسے بنائیں

پاکستانی ورچوئل کارڈ کیسے بنائیں

اگست 12, 2025
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نئی ملازمتوں کا اعلان

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نئی ملازمتوں کا اعلان

اگست 12, 2025
اریج فاطمہ کا نایاب کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اریج فاطمہ کا نایاب کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اگست 12, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ s25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ S25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

اگست 13, 2025
نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

اگست 13, 2025
اوپو k13 ٹربو پرو 5g – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اوپو K13 ٹربو پرو 5G – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اگست 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔