اپریل 15 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ائیرپورٹ زرائع کے مطابق ایک سو چھیاسی قیدی جن کا تعلق پاکستان سے ہے کو چھوڑ دیا گیا ہے
دبئی کی جیلوں سے چھوڑے گئے تقریبا ایک سو چھیاسی (186) قیدیوں کو پاکستانی خصوصی پرواز کے زریعے سے فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا- زرائع کے مطابق آنے والوں میں سے تریپن مرد جبکہ آٹھ خواتین شامل ہیں جن کی خوشی میں بےحد اضافہ ہوا ہے
ائیرپورٹ زرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان پہنچنے والے قیدیوں کو پہلے سکریننگ کے لئے ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا اور اس کے بعد ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں گھر ورنہ ہسپتال منتقل کیا جائے گا
دبئی سے چھوٹے قیدیوں کو فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے جو ان کو شہر کے مختلف ہوٹلوں میں اسکریننگ کے لئے بھیج رہے ہیں تا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جا سکے
یادرہے کہ دبئی میں کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا جس کے بعد ہزاروں پاکستانی مشکلات کا شکار رہے- تقریبا دس ہزار پاکستانیوں کو نوکری سے نکالا گیا جبکہ اس کے علاوہ کئی ہزار پاکستانی ائیرپورٹ پر بغرض ملک واپسی پھنسے ہوئے ہیں جہاں ان کی مدد کے لئے اب تک کوئی نا آ سکا- متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی خصوصی پرواز کے زریعے وطن واپس لایا جائے تا کہ وہ آرام سے گزر بسر کر سکیں- جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اس متعلق توجہ دلائی گئی پاکستان کی ای میل کا جواب نہیں دیا جو کہ تشویش ناک ہے