جی ہاں! تو مبارک ہو۔ آپ حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی پا کا حج قبول فرمائے۔ آمین
لیکن کیا آپ کو علم ہے؟ ضروری سامان سے ناواقفیت کی بنیاد پر ایسے ہی حج پر چلے جانا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ہم آپ کو مکمل سامان متعلق بتائیں گے جو آپ کو حج جانے سے پہلے ضرور خرید لینا چاہیے۔
حج کے لئے سب سے ضروری سامان
سب سے پہلے تو اپنا پاسپورٹ، شناختی کارڈ ، ویکسینیشن کارڈز اور دیگر ڈاکومینٹس کو خوب سنبھال کر رکھیں۔ ان کی کم از کم دو عدد فوٹو کاپیاں بھی رکھ لیں۔ یاد رکھیں کہ اس قسم کا ضروری سامان گم ہونے کی صورت میں آپ کو سخت آزمائش کا شکار ہونا پڑ سکتا ہے۔ لہذا ان ڈاکومینٹس متعلق تو زرا برابر بھی لاپرواہی مت کریں۔
حج کے لئے سہوت کا سامان
اب بات کرتے ہیں اس سامان کی جو ہمارا مین مقصد ہے۔ جس کی بنیاد پر ہمیں سہولت فراہم ہو گی۔ اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
ایک عدد جائے نماز
یاد رہے کہ میدان عرفات میں آپ کو کھلے آسمان تلے ایک رات گزارنی ہے اور وہاں نماز کے لئے آپ کو اپنا جائے نماز چاہیے ہو گا۔ اس کے علاوہ حج کے دنوں میں حرم مکہ اور حرم مدینہ میں کافی رش ہوتا ہے جس کے سبب ہر دفعہ مسجد میں جگہ نہیں ملتی ہے لہذا مسجد کے باہر کسی بھی جگہ پر نماز کی ادائیگی کے لئے آپ کو ایک عدد جائے نماز ضرور ساتھ رکھنا چاہیے۔
تین عدد نئے سوٹ
ویسے تو یہ آپ کی مرضی ہے جتنے مرضی نئے یا پرانے سوٹ ساتھ رکھیں لیکن چونکہ آپ حرمین طیبین جا رہے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ کم از کم تین سوٹ تو نئے ہونے چاہیے: ایک عدد سوٹ پہلی دفعہ حاضری روضہ رسول کے وقت، ایک سوٹ پہلی دفعہ حاضری کعبہ شریف کے وقت اور ایک سوٹ حج کے بعد جب آپ کپڑے تبدیل کریں۔ اس کے علاوہ تین سے چار جوڑے کافی ہیں۔ بعض عوامی مقامات پر کپڑے دھونے کی سہولت موجود ہوتی ہے لہذا آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
تسبیح، ٹوپی، سکارف، خوشبو، مسواک، چھتری، سن گلاسز، دو عدد چپل
یہ چند چیزیں ہیں جو بہت ضروری ہیں اور مختلف اوقات میں کام آتی ہے۔ آج کل حج جون میں ہوتا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں سخت گرمی ہوتی ہے۔ اس دوران آپ کو چھتری اور سن گلاسز کی ضرورت ہو گی۔ اس کے علاوہ خوشبو آپ احرام کے علاوہ لگا سکتے ہیں بالخصوص مدینہ منورہ میں اور مکہ مکرمہ میں۔ یاد رہے کہ احرام میں آپ خوشبو نہیں کگا سکتے۔
حج کتابچہ
خدارا اگر آپ اتنے سارے پیسے لگا کر حج پر جا رہے ہیں تو صرف دیکھا دیکھی حج مت کریں۔ الثر لوگ بہت ساری غلطیاں کرتے ہیں یہاں تک کہ ان پر دم واجب ہو جاتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ حج اور اس سے متعلقہ ضروری احکام کسی عالم دین سے یا کتاب سے خرور سیکھیں۔ ہم یہاں ایک کتاب کا لنک دے رہے ہیں جس پر کلک کر کے آپ اسے ڈاؤنلوڈ کر کے حج و عمرہ سے متعلق مکمل احکامات پڑھ سکتے ہیں۔ یہ کتاب انتہائی آسان اردو زبان میں ہے جسے آپ با آسانی سمجھ سکتے ہین۔
سینیٹری پیڈز، غیر ضروری بال صاف کرنے کا آلہ وغیرہ
خواتین کو بالخصوص اپنے پردہ والے معاملات سے متعلق ضروری چیزیں پاکستان سے ہی خرید کر ساتھ لے جانی چاہیے۔ یہ بات یاد رہے کہ قینچی یا کوئی بھی ایسی چیز جو نقصان پہنچا سکتی ہے اسے لے جانے کیا اجازت نہیں ہوتی ہے لہذا اگر آپ کو قینچی یا استرہ وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ آپ سعودی عرب جا کر خرید سکتے ہیں۔
تقریبا 2500 ریال
اس کے علاوہ پاکستان حج و عمرہ کونسل کی جانب سے تمام عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی ضروریات کے لیے تقریبا 2500 ریال ساتھ لے کر جائیں۔ اس سے وہ ذاتی پسند کی خریداری کر سکتے ہیں۔
اللہ پاک آپ کا حج قبول فرمائے۔ آمین