مئی 29 2020: (جنرل رپورٹر) حج اور عمرہ فی الحال تو معطل ہے تاہم آنے والے دنوں میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے– سعودیہ عرب نے کہا کہ اس معاملے پر ماہرین کی رائے دیکھنے کے بعد ہی کوئی ختمی فیصلہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے حج و عمرہ سے متعلق کہا ہے کہ فی الحال تو تمام زیارات اور عمرہ بند ہے البتہ ماہرین کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے مطابق ہی حج کے ہونے یا نا ہونے پر کوئی فیصلہ کر سکیں گے
سعودی وزات حج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور معمولات زندگی کو بحال کیا جا رہا ہے البتہ حج و عمرہ کی بحالی سے متعلقہ کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا- انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ماہرین دیکھ رہے ہیں جیسے ہی کورونا کی صورتحال بہتر ہوتی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے گی
انہوں نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں موجود تمام مساجد 21 جون کو عام نمازیوں کے لئے کھول دی جائیں گی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز باجماعت کے عمل کو شروع کیا جائے گا- تاہم انہوں نے بتایا کہ حرم مکہ میں اسی طرح قواعد و ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ رہے گا
واضح رہے کہ سعودیہ عرب نے ملک بھر میں لگے کرفیو میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ شہر مکہ مکرمہ میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 31 مئی سے ہو گا
سوشل میڈیا پر اس سال حج ہونے یا نا ہونے پر کافی خبریں شئیر کی جا رہی اور پیشنگوئیاں جاری ہیں جبکہ اس متعلق وزارت مذہبی امور نے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال حج و عمرہ پر پابندی برقرار ہے اور کسی قسم کی زیارات کی اجازت نہیں ہے تاہم ماہرین کورونا کے حالات کا نوٹس لے رہے ہیں جوں ہی حالات بہتر ہوتے ہیں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی اور حج کے ہونے یا نا ہونے کا ختمی فیصلہ بعد میں ہی کیا جائے گا