چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کا تعلق اگر پیپلزپارٹی سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے اور اگر تعلق لاہور سے ہو تو آزاد۔ انہوں نے نام لئے بغیر شہباز شریف پر تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ اتنا ظلم کرو جتنا تم کل کو خود برداشت کر سکو۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب بتائیں کتنے دن جیل میں رہ سکتے ہیں؟
بلاول بھٹو نے کہا کہا کہ اگر ہمارے گھر عورتیں ہیں تو وہ آپ کے گھر بھی ہیں۔ انہوں نےحکومت کو دھمکی فی کہ جیالوں کی حکومت بننے والی ہے اور اس کے بعد اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
بلاول بھٹو نے جیالوں کو اگلے الیکشن کے لئے فیار رہبے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ ان کا مقصد عوام کا روزگار بچانا ہے اور یہ نہ پٹواریوں میں ہیں نہ مولانا میں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہےکہ قائد حزب اختلاف کا تعلق اگر پیپلزپارٹی سے ہو تو وہ جیل میں ہوتا ہے اور تعلق اگر لاہور سے ہو تو وہ آزاد گھومتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔