وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جمعہ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے اور قوم سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی کی پیروی کریں اور جلد سے جلد ویکسن لگوائیں۔
این سی او سی کے چیف کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار نے کوویڈ19 کی چوتھی لہر کا اشارہ کیا ہے اور کہا یے کہ اگر ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا گیا تو زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں ، انہوں نے بتایا کہ ‘ آج این سی او سی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماری کے ماڈلنگ تجزیے کا جائزہ لیا گیا۔ مضبوط ایس او پی پر عمل درآمد اور مستحکم ویکسن سازی کے پروگرام کی عدم موجودگی میں ، جولائی میں پاکستان میں چوتھی لہر آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا شعیب اختر نے ہانیہ عامر کے معاملے میں کچھ کہا ہے؟
براہ کرم ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور جلد سے جلد ویکسن لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں ملک میں آنے والی تیسری کوویڈ19 کی لہر پچھلی لہر سے مہلک ثابت ہوئی ہے۔ تیسری لہر کے دوران ، 31 مارچ کو پاکستان میں سرگرم کیسز کی تعداد نے 50 ہزار سے تجاوز ہو گئی تھی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، تقریبا 33 ہزار فعال کیسز ہیں اور ملک بھر میں اموات کی تعداد 22،152 ہے۔ جہاں تک ویکسینیشن کے عمل کا تعلق ہے ، پاکستان میں 14،165،288 خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔