Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارت کے خلاف ہارنے کے بعد پاکستان سپر 8 میں کیسےکوالیفائی کرےگا؟

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 10, 2024
in پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس
usa vs pakistan t20 world cup

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا ہے۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں رسائی کے لئے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگئی ہے۔ پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہے، اور ساتھ ہی امید کرنی ہوگی کہ امریکا اپنے دونوں میچز ہار جائے۔ پاکستان کے لئے یہ صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے اور ان کی کامیابی کا دارومدار نہ صرف اپنی کارکردگی پر بلکہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی ہے۔

پاکستان کو اپنے اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں۔ ان دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لئے لازمی ہو گیا ہے۔ دوسری طرف، امریکا کو اپنے باقی دو میچز انڈیا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں۔ اگر امریکا ان میں سے کوئی ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لے گا، جس سے پاکستان کی رسائی مزید مشکل ہو جائے گی۔

اگر امریکا دونوں میچز ہار جاتا ہے اور پاکستان اپنے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو پاکستان سپر 8 میں پہنچ سکتا ہے۔ اس صورت میں، پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر جائے گا، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سپر 8 مرحلے میں پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔ بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹرز 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔ فخر زمان، شاداب خان، اور عماد وسیم جیسے کھلاڑیوں نے جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوشش کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔ اس غیر متوازن حکمت عملی نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر 8 تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو نہ صرف اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کے لئے ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے اور اپنے کھیل میں تسلسل پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر پاکستان ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھے اور اگلے میچز میں بہترین کارکردگی دکھائے تو وہ سپر 8 مرحلے میں پہنچ سکتی ہے۔ تاہم، اس کے لئے ٹیم کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی ہوگی اور کھلاڑیوں کو زیادہ ذمہ داری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ پاکستانی شائقین کو بھی اپنی ٹیم کی حمایت جاری رکھنی چاہیے اور امید کرنی چاہیے کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

اکتوبر 18, 2026
پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں ملکی صرافہ بازاروں میں لہر، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ بلند ترین سطح پر سنک

اکتوبر 18, 2026
سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

اکتوبر 18, 2026
سمندر پار پاکستانیوں کا معاشی تحفہ، ستمبر میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول، خلیجی ممالک فنڈز

فنانشل مارکیٹ میں بریک تھرو، پاکستان کا ریئر انڈیکس 108.93 کے ساتھ 8 سال کی بلند ترین سطح پر لاک

اکتوبر 18, 2026
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

اکتوبر 18, 2026
پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس ٹورنٹو سے گرفتار

قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ، پی آئی اے نے ایڈریئن ہیملٹن کو نیا سی ای او بنانے کی منظوری دیدی

اکتوبر 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

اکتوبر 18, 2026
پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں ملکی صرافہ بازاروں میں لہر، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ بلند ترین سطح پر سنک

اکتوبر 18, 2026
سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

اکتوبر 18, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.