بھارتی مسلح افواج کی ریاستی دہشت گردی
بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں، ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی میں سرچ آپریشن کیا جہاں انہوں نے دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ تیسرے کو گزشتہ رات ضلع بارہمولہ کے علاقے زلوری میں شہید کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، فورسز نے ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اور بڈگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف کا اعتراض: حکومت کا سیلری ٹیکس ریلیف پر نظر ثانی کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف شرائط کے تحت حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا، زرائع
کشمیری رہنما یاسین ملک – جنہیں دہشت گردی کے ایک جعلی مقدمے میں غیر قانونی طور پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، کی سزا کے بعد حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں سینکڑوں کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔
حال ہی میں، کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل سے اس عرصے کے دوران علاقے میں 107,860 بچے یتیم ہوئے ہیں۔