اتوار کے روز شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ، بل گیٹس کے خاتون ملازمہ سے جسمانی تعلقات کی اطلاعات کے انکشاف ہونے کے بعد مائیکرو سافٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
م مائیکروسافٹ کارپوریشن بورڈ کے ممبروں نے فیصلہ کیا ہے کہ بل گیٹس کو اپنے بورڈ سے استعفی دینے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے مائیکروسافٹ ملازمین کے ساتھ رومانٹک تعلقات رکھے۔
اس معاملے میں بل گیٹس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ تقریبا 20 سال پہلے کا معاملہ تھا جو خوش اسلوبی سے ختم ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کو اپنی مخیر تنظیم ، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر زیادہ توجہ دینے کے باعث چھوڑ دیا تھا۔
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے شادی کے 27 سال بعد 3 مئی کو اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے نجی نیوز کو بتایا کہ کمپنی کو 2019 کے دوسرے نصف حصے میں الرٹ کیا گیا تھا کہ بل گیٹس نے سال 2000 میں کمپنی کی ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ کے نئے قوائد 15 مئی سے شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی ہو گی؟
بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس تشویش کا جائزہ لیا۔ جرنل کی خبر کے مطابق ، ملازمہ جو ایک ایک انجینئر ہے، نے ایک خط میں دعوی کیا ہے کہ بل گیٹس کے ساتھ اس کا کئی سالوں تک جنسی تعلقات رہا ہے۔
نجی نیوز کے مطابق ، بورڈ کے کچھ ممبران نے بل گیٹس اور بدنام زمانہ فنانسر جیفری ایپسٹائن کے مابین روابط کے بارے میں بھی پوچھا جن پر 2019 میں بچوں کی اسمگلنگ کا الزام عائد ہوا تھا۔
بل گیٹس ، جنہوں نے 1975 میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی تھی ، سن 2000 میں کمپنی کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے 2008 میں مائیکرو سافٹ میں اپنا کل وقتی کردار چھوڑ دیا تھا۔ بورڈ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ان کی نشست ، جو انہوں نے مارچ 2020 میں چھوڑی تھی ، آخری پوزیشن تھی جس نے انہیں سرکاری طور پر کمپنی سے منسلک رکھا۔