پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی نجکاری کی پالیسی کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم مزدور کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی کہ وہ قومی ایئرلائن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلانے کے لیے اس کی نجکاری کے بجائے اسے بحال کریں۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے خسارہ میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کرے۔
دریں وزیر خزانہ نے بھی کئی مواقع پر خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ماضی میں، منتخب حکومتوں نے سرکاری محکموں کی نجکاری کرنے سے گریز کیا ہے۔ لیکن پاکستان کو اب جون 2024 میں 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے معاہدے کے تحت خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی بحالی پر رضامند ہونا پڑا ہے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے پی آئی اے کی ل نجکاری کو غیر آئینی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ایسے فیصلے کرنے کے وژن کی کمی ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت کا نجکاری کا ایجنڈا پیپلز پارٹی کے لیے "ناقابل قبول” ہے۔