اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بزنس کمیونٹی کا پاک ایران تجارتی حجم کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 25, 2024
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں
بزنس کمیونٹی کا پاک ایران تجارتی حجم کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقد

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا بزنس کمیونٹی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔  بزنس کمیونٹی نے توانائی کے شعبے میں ایران کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ 

بزنس کمیونٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ترقیاتی معاہدے دونوں ممالک کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔

انہوں نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ایران-پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں سستی گیس جی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

پاکستان میں تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔ ان کا مقصد تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024 میں سرکاری برآمدات $75,000 رہی ہیں جبکہ سرکاری درآمدات صفر ہیں۔ 

پاکستان بزنس گروپ کے بانی اور چیئرمین فراز رحمان نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے پر زور دیا اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم پر بات کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی شاندار کامیابی، بھارتی حریف پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ

انہوں نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کو کم کرنے اور زیادہ متوازن تجارتی تعلقات کے حصول کے لیے مقامی کرنسی یا بارٹر ٹریڈ  کی تجویز بھی دی۔ 

 ممتاز صنعت کار اور اقتصادی اور کاروباری تجزیہ کار ریاض الدین نے کہا ہے کہ تجارتی حجم انتہائی کم ہے کیونکہ ہم ایران میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان کی صنعتوں کو تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات جیسی بنیادی اشیاء کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بالخصوص گیس کا ذکر کیا جو ایران کے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔ 

انہوں نے ایران کے ساتھ بارٹر تجارت کے حوالے سے پیش رفت کا ذکر کیا لیکن ملک بھر میں اپنے آپریشنز کو بڑھانے اور قانون سازی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025
ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ستمبر 3, 2025
فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل

فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل بازار

ستمبر 3, 2025
افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

ستمبر 3, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔