برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر زرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کے دوران باہنی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے پر بھی غور کیا گیا۔
برطانوی چیف آف سٹاف نے خطے میں پاکستان کی امن و استحکام اور افغان امن کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج برطانیہ سے اپنے دوستانہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔