اگر آپ کے بال بھی گر رہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
بالوں کے گرنے کے عمل کو ایلوپیشیا کہا جاتا ہے۔ ایلوپیشیا ایک عام عارضہ ہے جس سے 80 ملین سے زیادہ امریکی متاثر ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگوں کے ایک دن میں تقریباً 100 بال گرتے پیں لہذا اگر آپ کے بال اس سے زیادہ گر رہے ہیں تو یہ نارمل نہیں ہے۔
اگر آپ کے بال واپس نہیں اگتے ہیں اور آپ کے بالوں کی لکیریں کم ہو رہی ہیں تو آپ کو الوپیشیا ہو سکتا ہے۔
بالوں کے جھڑنے کو روکنے کے طریقے
بالوں کا گرنا نہ صرف آپ کی ظاہری شکل کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ ڈپریشن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | دبلے پتلے جسم کو موٹا کیسے کریں؟
یہ بھی پڑھیں | بخار کا گھریلو علاج کیا ہے؟
بالوں کو گرنے سے کیسے بچائیں؟
اول۔ اضافی پروٹین کھائیں
روزانہ کافی پروٹین نا ملنا بھی بالوں کی نشوونما کو متاثر کر سکتا ہے لہذا کوشش کریں کہ اضافی پروٹین کھائیں۔ بالخصوص اگر آپ سبزی زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کو پروٹین کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہیے۔
پروٹین کے لئے آپ پھلیاں، انڈے یا یونانی دہی کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔
بہتر حل کے لئے آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ وہ آپ کو مختلف ٹیسٹ کرنے کے لئے دے گا جس سے علم ہو گا کہ آیا آپ میں وٹامن کی کمی ہے یا نہیں۔ پھر آپ اس مطابق اپنا علاج یا غذا کو بہتر کر سکتے ہیں۔