بابر اعظم کو خریدنے کے لیے جیمز اینڈرسن کتنے پیسے دیں گے؟
انگلینڈ کے باؤلر جیمز اینڈرسن نے حال ہی میں اس حقیقت پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ ماسٹر اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم حالیہ دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کے دوران فروخت نہیں ہوئے ہیں۔
جیمز اینڈرسن نے بی بی سی کے ٹیلنڈرز پوڈ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم کو اپنے ساتھ لانے کے لیے اپنا "پورا بجٹ” خرچ کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے لیے دوگنی ادا کروں گا۔ میں سارا بجٹ بابر اعظم پر خرچ کروں گا۔
بابر اعظم کے فروخت نا ہونے کی ممکنہ وجہ پاکستانی کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ محدود دستیابی کی وجہ سے فروخت نہیں ہوئے۔
جیمز نے کہا کہ صرف ایک چیز جس کا میں اندازہ لگا سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ دستیابی کا مسئلہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے اسے منتخب نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ بابر اعظم دی ہنڈریڈ ڈرافٹ سے پہلے فین پول میں سب سے زیادہ منتخب ہونے والے بن گئے تھے۔ بابر اعظم 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد چارٹ میں سرفہرست رہے۔
خواتین کرکٹرز میں سے کوئی منتخب نا ہو سکا
مزید برآں، ڈرافٹ کے دوران پاکستان کی خواتین کرکٹرز میں سے کسی کو بھی منتخب نہیں کیا گیا۔
تاہم پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو ویلش فائر نے ڈرافٹ میں لے لیا ہے۔
اس دوران پیسر احسان اللہ کو اوول انوینسیبلز نے چن لیا۔ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 7.59 کی اکانومی میں 22 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی تھے۔
ایونٹ کا آغاز کب ہو گا؟
ایونٹ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ فائنل 27 اگست کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔