Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایم سی بی نے یو بی ایل اور میزان بینک کے طرز پر ایکسچینج کمپنی بنانے کاعلان کردیا

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 20, 2023
in بینکنگبینکنگ اور مالیاتی خبریں – سود کی شرح، بینک پالیسیاں اور مالی اپ ڈیٹس
mcb announced

ملک کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک، ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے اعلان کیا  ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پر ایکسچینج کمپنی (ای سی) قائم کرے گا۔اس پیشرفت کے بارے میں بینک نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 15 ستمبر 2023 کو اپنی قرارداد کے ذریعے ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس میں ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوےکہا گیا تھا کہ یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی منظوری اور کلیئرنس اوردیگر ریگولیٹری کی تعمیل سے مشروط ہے۔

یہ پیش رفت ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک لمیٹڈ کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پرایکسچینج کمپنی قائم کرے گا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پر ای سی قائم کرنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی ہو سکتے ہیں

رواں ماہ کے اوائل میں اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں زبردست گراوٹ کے پیش نظر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے ایکسچینج کے شعبے میں اسٹرکچرل ریفارمز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اصلاحات میں فارن ایکسچینج بزنس میں سرگرم معروف بینک عوام کی جائز زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل ملکیت والی ایکسچینج کمپنیاں قائم کریں گے جبکہ اسٹیٹ بینک نے ای سی کے لیے کم از کم سرمائے کی ضرورت کو 200 ملین روپے سے بڑھا کر 500 ملین روپے کر دیا ہے جس سے نجی شعبے کے داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس بی پی نے غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ کے مسئلے کو حل کیا۔

ایم سی بی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق بینک کی بنیادی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے جس کے نتیجے میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) میں سال بہ سال 65 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 53.84 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ٹی اے اونک سمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اونک برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن اور سموں کی فروخت پرپابندی 

ستمبر 15, 2026
پٹرول سبسیڈی اسکیم رجسٹریشن

وزیراعظم کا پٹرول سبسیڈی کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا بڑا ریگولیٹری حکم نامہ جاری

ستمبر 15, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم ٹرافی تنازع

بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے کیوں انکار کیا؟

ستمبر 15, 2026
انسداد گداگری قانون پنجاب

انسداد گداگری قانون پنجاب کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے پر سخت ترین سزاؤں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 15, 2026
پی ایم ڈی سی بی ڈی ایس پروگرام

پی ایم ڈی سی کا بی ڈی ایس ڈگری کی مدت کے حوالے سے بڑا یوٹرن اور پرانا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

ستمبر 15, 2026
اقوام متحدہ چارٹر عزم پاکستان

اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

ستمبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ٹی اے اونک سمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اونک برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن اور سموں کی فروخت پرپابندی 

ستمبر 15, 2026
پٹرول سبسیڈی اسکیم رجسٹریشن

وزیراعظم کا پٹرول سبسیڈی کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا بڑا ریگولیٹری حکم نامہ جاری

ستمبر 15, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم ٹرافی تنازع

بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے کیوں انکار کیا؟

ستمبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.