اتوارکے روز ہونے والے میچ میں پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر 3,102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم ICC رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم ہو نے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3,102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم ICC رینکنگ میں نمبر 1 پرآ گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے 27 میچ کھیلے ہیں جن کی ریٹنگ 115 ہے اور پاکستان 115 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ بھارت سے پیچھے تھا ۔ تاہم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے اور پاکستان سے4,701 زیادہ پوائنٹس ہونے کے باوجود بھی بھارت پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ اس نے 41 میچ کھیلے ہیں جو پاکستان سے 14 میچ زیادہ ہیں۔
آسٹریلیا جوکہ پہلے نمبر 1 پر تھا، اب جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد 3,166 پوائنٹس اور 113 ریٹنگ کے ساتھ نمبر 3 پرآگیا ہے۔ جبکہ 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے جہاں ان کے پاس ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانی کوہ پیما نیپال کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کو تیار
پہلا میچ موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 تاریخ کو اندور میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 27 تاریخ کو بڑودہ میں ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان اب براہ راست ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف ہے۔
رینکنگ میں یہ ردوبدل بین الاقوامی کرکٹ کی متحرک نوعیت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ ٹیمیں آنے والے میچوں اور ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں کیونکہ ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔