ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج پیر کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ایرانی صدر کو ویلکم کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان بدھ تک جاری رہے گا۔ اس ایران اور پاکستان آپسی تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
لاہور اور شہر کراچی کا دورہ کرنے کے علاوہ ایرانی صدر اور ان کا وفد وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی صدر کی آمد پر حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا جب کہ حکومت نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔