Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اپوزیشن کی مخالفت، اینٹی منی لانڈرنگ بل مسترد

بلال رشید by بلال رشید
اگست 26, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
منی-لانڈرنگ-مسترد

اپوزیشن کی جانب سے مخالفت اور ووٹ نا دئیے جانے کے باعث سینیٹ میں ہیش کردہ انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل منظور نہیں ہو سکا ہے جبکہ اسلام آباد وقف پراپرٹی بل بھی کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹی بل پیش کیا گیا جو اپوزیشن کی مخالفت کی وجہ سے منظور نہیں ہو سکا ہے اور مسترد کر دیا گیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے جب سینیٹ میں انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف بل منظوری کے لئے پیش کیا جانے لگا تو انہوں نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلز معاملات سے متعلق ڈیڈ لائن بہت قریب آ گئی ہے لہذا یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس میں ہم سب کو متفق ہو جانا چاہیے۔

اس موقع پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آج یہ قومی سلامتی کا مسئلہ کیسے بن گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تو کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے مسائل نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے ہیں۔

اس کے بعد ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے کہا گیا کہ میں نے تو کسی کا نام نہیں لیا تھا  پتہ نہیں منی لانڈرنگ کا نام آئے تو یہ اتنے حساس کیوں ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں اس سے ہمارے وقار میں اضافہ ہو گا۔ اپوزیشن نے سینٹ میں مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شہزاد وسیم اپنے بیان سے رجوع کریں اور معافی مانگیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر نے منی لانڈرنگ کے بڑے معاملے کا پتہ لگایا.

شیریں رحمان کہنے لگیں کہ اب دیکھیے گا اپوزیشن کا سارا زور اس بات پر ہو گا کہ بل پیش نا کرنے دیا جائے اور بل پیش کرنے کی تحریک کو مسترد کر دیا جائے۔ مشاہد اللہ خان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار دیکھ رہا ہو کہ قائد ایوان اپوزیشن پر لڑائی کی خاطر لپک رہے ہیں۔ 

اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بل پیش کرنے کی اجازت دے دی جبکہ سینیٹ کی جانب سے دونوں بلز کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.