اوپو اے78 کب لانچ ہو رہا ہے؟
اوپو اے78 کی پاکستام میں لانچ مارچ یا اپریل 2023 میں متوقع ہے۔ اوپو نے فون کا زبردست ڈیزائن بنایا ہے اور ملائیشیا میں اس کی لانچنگ سے اس کی خصوصیات کا علم ہو چکا ہے۔
اوپو اے78 کے فیچرز متعلق جانئے
تفصیلات کے مطابق اوپو اے78 5 جی ہے جس میں ایک ڈوئل ریئر کیمرہ ہے۔ مزید اس میں 33 واٹ کی سوپر فاسٹ چارجنگ ہے حبکہ 5,000 ایم ایچ کی بیٹری ہے جو کہ زبردست ہے۔
ہندوستانی یوٹیوب چینل گیجٹس پوائنٹ
ایک ہندوستانی یوٹیوب چینل گیجٹس پوائنٹ کی ویڈیو کے مطابق، اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہے۔
یہ بھی پڑھیں | سام سنگ ایس 23 کی خصوصیات اور متوقع قیمت کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | فیسبک سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں
ویڈیو میں ہینڈ سیٹ کے ریٹیل باکس کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک چارجر یو ایس بی ٹائپ سی، دستاویزات، ایک سم ایجیکٹر ٹول اور اسمارٹ فون ہی شامل ہے۔
زرائع کے مطابق اوپو اے78 اینڈرائیڈ 13 ماڈل ہےجس میں 90 ایچ زیڈ ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.56 انچ کی ایچ ڈی اسکرین شامل ہے۔
اے78 کے پچھلے حصے میں دو سینسر والے کیمرہ ماڈیول
اوپو اے78 کے پچھلے حصے میں دو سینسر والے کیمرہ ماڈیول بھی نظر آتے ہیں۔ اس میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا سینسر شامل ہے۔ جبکہ ایک 8 میگا پکسل کا سنیپر سامنے بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اس کی لانچ کی تاریخ اور سیٹ کی قیمتوں اور دستیابی کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔