سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو نئے آپشنز فراہم کئے ہیں جن کی مدد سے صارفین بیہودہ یا غلط الفاظ بولنے والے یوزرز کے کمنٹس کو بلاک یا ڈلیٹ کر سکیں گے۔
ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر صارفین انسٹاگرام پر آن لائن ہراساں کرنے کا بھی شکار رہے ہیں لیکن اب فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر ایسے بدتہذیب لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے آپشنز متعارف کرائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ایک ایسی آپشن لے کر آ رہا ہے جس سے صارفین کو ایک ہی وقت میں تمام افراد کی جانب سے بلاک کیا جا سکے گا۔ اس صورت میں ، یوزر یعنی کمنٹ کرنے والے کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ اسے بلاک کردیا گیا ہے۔ اگرچہ کننٹ کرنے والا اپنا کیا گیا کمنٹ خود دیکھ سکے گا لیکن وہی کمنٹ دیگر فالورز کو نظر نہیں آئے گا۔
ایڈمن یہ بھی کنٹرول کرسکتے ہیں کہ کون انہیں تصویر یا کسی پوسٹ میں ٹیگ کرسکتا ہے۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا ایپ پر نامناسب مواد کی نگرانی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انسانی وسائل کا استعمال کرتا ہے۔
ایپ میں کہا گیا ہے کہ مشین لرننگ ٹول پہلے گالیوں سے متعلق مواد نوٹ کرتا ہے جو کمپنی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ان کو حکام کے ایک گروپ کو رپورٹ کرتا ہے جو بعد میں ختمی فیصلہ کرتے ہیں۔
انسٹاگرام ایڈمن جس کمنٹ کو ریموو کرنا چاہے تو اس کمنٹ کے دائیں جانب ڈاٹڈ آپشن پر کلک کر کے ریموو کر سکتا ہے جبکہ یہ عمل بیک وقت 25 کمنٹس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔