مئی 08 2020: (جنرل رپورٹر) امریکہ کی طرف سے احساس پروگرام میں 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے
ابتدائی معلومات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ غریب افراد کی مدد کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں امریکا نے 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے- مزید برآں یہ کہ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے ہونے والے فوڈ پروگرام کے لئے بھی امریکہ 25 لاکھ ڈالر جمع کروائے گا
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید وسیع کر رہا ہے
وڈیو پیغام میں امریکی سفیر پال جونز نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے امریکہ نے پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دیا ہے- امریکہ مجموعی طور اس حوالے سے پاکستان کی ایک کڑوڑ ہچاس لاکھ ڈالرز کی امداد کا ارادہ رکھتا ہے
پاکستانی سفیر پال جونز نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے انہی شعبوں میں مدد فراہم کی جا رہی ہے کہ جنہیں حکومت پاکستان نے خود اپنی ترجیحی بنیادوں میں شامل کیا ہوا ہے
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے جہاں دیگر ممالک متاثر ہوئے وہاں پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے- پاکستان کا بڑا مسئلہ کورونا وائرس نہیں بلکہ لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی مزید غربت اور بے روزگاری ہے- اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 46 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اموات کی شرح میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے کو آیا ہے– حال ہی میں 9 مئی سے مزید نرمی کی جا رہی ہے جس میں تمام چھوٹی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جائے گا- وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان جیسا غریب ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے معاشی طور پر متاثرہ کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت کڑوڑوں روہے کی رقم مستحق افراد میں تقسیم بھی کی جا چکی ہے
امریکہ نے بھی احساس پروگرام میں 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے