Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

امریکہ کی تمام ممالک سے افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نا کرنے کی درخواست

بلال رشید by بلال رشید
اگست 12, 2021
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
امریکہ کی تمام ممالک سے افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نا کرنے کی درخواست

امریکا نے تمام ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں طاقت کے زور پر قائم ہونے والی طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کے دوران بالخصوص پروسی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں طاقت کے زور پر قائم ہونے والی ممکنہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے میں دوحہ میں دو اہم ملاقاتیں ہونے جارہی ہیں جن میں خطے اور کثیر الجہتی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

 ان ملاقاتوں کے شرکاء افغانستان میں جاری تشدد میں کمی،  جنگ بندی اور طاقت کے ذریعے مسلط ہونے والی ممکنہ طالبان کی حکومت کو قبول نا کرنے کا عندیہ دیں گے۔

پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کو ان ملاقاتوں کے سلسلے میں شرکت کے لئے دوحہ بھیجا گیا ہے تاکہ وہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر متفقہ رد عمل دے سکیں اور وہ واضح پیغام فیں گے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں | کشمیری پریمیئر لیگ: باگ سٹائل آج کوٹلی شیروں کا سامنا کریں گے

پاکستان کی جانب سے خصوصی سفیر محمد صادق اور افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان، روس کی جانب سے افغانستان میں سفیر ضمیر کابلوف جبکہ چین کی جانب سے افغانستان میں نئے تعینات سفیر یو ژاؤ یونگ کو مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لندن: قاضی فائز عیسی پر حملہ کا معاملہ سنگین ہو گیا

قطری دارالحکومت دوحہ میں یہ ملاقاتیں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان کے حکومت کو شکست دینے کی تیز تر کوششوں کے بعد ہو رہی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں: آخری تاریخ میں توسیع اور اپلائی کرنے کا طریقہ

جولائی 21, 2026
پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو

پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی حقیقت: پی ٹی اے (PTA) کی اہم وضاحت

جولائی 21, 2026
پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام کی مکمل تفصیلات اور رجسٹریشن گائیڈ

جولائی 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.