وفاقی حکومت نے ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب شہریوں کو پانچ سال کی میعاد والے پاسپورٹ کو ارجنٹ حاصل کرنے کے لیے 12500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی نئی فیس 12500 سے 32000 روپے تک ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل پان سالہ میعاد والے پاسپورٹ کی ارجنٹ قیمت 2500 روپے سے بڑھا کر 12500 روپے کر دی گئی ہے۔
اسی طرح دس سال کی میعاد کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے شہریوں کو 23 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ میعاد والے پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کیفیس 25,200 روپے ہے۔
اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی قیمت 32000 روپےہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 8 مئی سے ہو گا۔
نارمل پاسپورٹ کی قیمت کتنی ہے؟
پانچ سالہ میعاد والے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے جبکہ ارجنٹ پروسیسنگ فیس 5000 روپے سے بڑھ کر 7500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 سال کی میعاد والے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے شہریوں کو 4500 روپے کی بجائے 6700 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
جبکہ 36 صفحات کے دس سالہ میعاد والے ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 11200 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لئے نارمل فیس 8,200 روپے اور ارجنٹ 13,500 روپے ہو گئی ہے۔