اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈین مواد پر پابندی لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر، شان شاہد نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی گلوکاروں، موسیقی اور فلموں سے پاکستان کو ‘محفوظ’ کریں۔
@ImranKhanPTI pls protect the cultural borders of Pakistan .. no Indian origin film should be released in Pakistan . As india has banned all the Pakistani content including singers artists films and music.. respect and equality must be a pivotal part in any trade.
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 11, 2021
یہ بھی پڑھیں | پاکستانی جوڑے ایک دوسرے سے دور کیوں ہو جاتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | اپنی شادی کی تاریخ سے لے کر بابر اعظم کے فون نمبر تک؛ شاداب خان نے سب کچھ بتا دیا
انہوں نے لکھا کہ پلیز عمران خان صاحب پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔ کوئی بھی ہندوستانی نژاد فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہونی چاہیے۔ جیسا کہ ہندوستان نے گلوکاروں کے فنکاروں کی فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر پابندی لگا دی ہےتو عزت اور مساوات کسی بھی تجارت کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے۔
اداکار کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انڈیا کی جانب سے پاکستانی آرٹ اور دیگر مواد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔