معروف پاکستانی اداکارہ سونیا مشال نکاح کر کے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں برائڈل لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، وزیر اعظم عمران خان
تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز اور بلال عباس کے ساتھ اپنے ڈرامے دم پخت سے شہرت پانے والی اداکارہ سونیا مشال نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی اور تصاویر بھی شیئر کیں جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔