موبائل نمبر کس شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل نمبر کس شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ہے؟
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے سم نمبر سے کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ وہ کس شناختی کارڈ پر رجسٹر ہے۔ مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کریں۔
فون پر میسج ایپ
سب سے پہلے اپنے موبائل فون پر میسج ایپ کو کھولیں۔
اس کے بعد آپ کو 667 پر ایک خالی میسج بھیجنا ہوگا۔
خالی میسج بھیجنے کے بعد آپ کو ایک میسج موصول ہوگا جس میں آپ کے سم نمبر کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
آپ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | ہارٹ اٹیک کی وہ علامات جنہیں جاننا لازمی ہے
یہ بھی پڑھیں | نزلہ ذکام کا گھریلو علاج کیا ہے؟
خالی میسج کرنے کی اجازت
اگر آپ کے پاس موجود موبائل آپ کو خالی میسج کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو میسج کی باڈی میں کچھ بھی لکھ کر 667 پر بھیج دیں۔
یہ آپ کے موبائل سم نمبر کے بارے میں تمام تفصیلات چیک کرنے اور اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔
یوفون کے صارفین موبائل نمبر
یوفون کے صارفین موبائل نمبر کی تفصیلات جاننے کے لیے یو ایس ایس ڈی کوڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے موبائل سے *336# ڈائل کریں اور پھر درج ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
اول۔ آپ کو اپنے رجسٹرڈ نمبر کے بارے میں تفصیلات موصول ہوں گی۔
ٹیلی نار صارفین کے لئے
ٹیلی نار کے صارفین اگر اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کرنا چاہتے ہیں تو 7751 پر ایک خالی پیغام بھیج سکتے ہیں۔