Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

آپریشن عزم استحکام: حکومت کا سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
جون 24, 2024
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
shahbaz s

وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کس طرح کیا جائے گا اس پر ایوان میں بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیسے کہہ سکتی ہے کہ اسے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا؟ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا تو ہمارا وزیر اعظم شہباز شریف درمیان میں بیٹھے گا، آپ کے وزیر اعظم کی طرح ناراض نہیں ہوگا۔ وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن اور اپوزیشن کو حکومت سے شکوے رہتے ہیں۔ اگر قرارداد میں کوئی ایک جملہ غلط ہو تو مجھے بتا دیں، میں اسے کاٹ دوں گا۔ چاروں صوبوں کو ہاؤس کی طرف سے پابند کیا جائے کہ فوری ایکشن لیں، ریاست کی رٹ قائم ہونی چاہیے۔

انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ نظرثانی کریں، اس سے کسی کی سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ آپ بھی اقلیتی بہن بھائیوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ کل جس ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا، وہ آپ کے دور میں بنی تھی۔

ہم ان کیمرہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ ہم کچھ بھی چھپ کر نہیں کرتے بلکہ ہم کھل کر ملک کے لیے اپنی جانیں بھی دیں گے۔

اس سے پہلے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ ٹراپ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو، اس پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کمیٹی جتنی بھی بڑی ہو، اس ایوان سے بڑی نہیں ہو سکتی۔ وفاقی حکومت نے کسی بھی مسئلے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آبنائے ہرمز بحران 2026

آبنائے ہرمز بحران 2026 :کیا دنیا ایک ہولناک توانائی کے بحران کی دہلیز پر کھڑی ہے؟

ستمبر 9, 2026
ڈنمارک ورک ویزا نیا قانون

ڈنمارک ورک ویزا نیا قانون: ڈنمارک کا غیر ملکی ورکرز کے لیے نئے امیگریشن پاتھ وے کا تاریخی اعلان

ستمبر 9, 2026
سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم

سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم: طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کا خاتمہ اور 6 بائیک ڈیلیوری کی نئی لاجسٹک سہولت متعارف

ستمبر 9, 2026
ڈائیورسٹی ویزا پروگرام

ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کی بحالی:گرین کارڈ لاٹری کے ویزے فوری جاری کرنے کا حکم

ستمبر 9, 2026
اسلحہ لائسنس نادرا نئی سہولت

نادرا دفاتر میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید، تصحیح اور ڈپلیکیٹ کے حصول کی خدمات کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 9, 2026
ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش

ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش:  23 ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنسز کا کل سے تاریخی آغاز

ستمبر 9, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آبنائے ہرمز بحران 2026

آبنائے ہرمز بحران 2026 :کیا دنیا ایک ہولناک توانائی کے بحران کی دہلیز پر کھڑی ہے؟

ستمبر 9, 2026
ڈنمارک ورک ویزا نیا قانون

ڈنمارک ورک ویزا نیا قانون: ڈنمارک کا غیر ملکی ورکرز کے لیے نئے امیگریشن پاتھ وے کا تاریخی اعلان

ستمبر 9, 2026
سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم

سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم: طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کا خاتمہ اور 6 بائیک ڈیلیوری کی نئی لاجسٹک سہولت متعارف

ستمبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.