زرائع کے مطابق اس سال کے اختتام پر ایپل کمپنی آئی فون 16 لانچ کرنے جا رہی ہے جبکہ گزشتہ ماڈلز کے برعکس اس کے لینسز اور اس کے علاوہ دیگر بڑی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے کوئی بات یقینی طور پر کہنا مشکل ہے تاہم کچھ افواہیں زیر گردش ہیں جن میں سے کچھ قابل اعتماد افواہوں کا ذکر ہم آپ سے کرنے جا رہے ہیِں۔
لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق آئی فون 16 کے اسٹینڈرڈ ورژن میں پرانے ورژن کےبرعکس دو کیمرا لینسز ہوں گے جو عمودی ترتیب میں ہوں گے۔
فی الحال کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ اس نئے ماڈل کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کرے گی۔
یاد رہے کہ سال2021 میں آئی فون 13 کے بعد سے آئی فون اسٹینڈرڈ ماڈلز میں تین کیمرہ آ رہے تھے جبکہ اس دفعہ امید کی جا رہی ہے کہ نیا آنے والا ڈیزائن آئی فون 15 سے کافی مختلف ہو گا۔