کراچی جہاں روشنیوں کے شہر کے طور پر مشہور ہے وہیں اس کو پاکستان کا تجارتی مرکز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے جبکہ یہاں کروڑوں لوگ آباد ہیں۔
کراچی کے لوگوں کا سب سے بڑا شوق گھومنا پھرنا ہے اور پھر جب گھومنے پھرنے نکلتے ہیں تو کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی میں فوڈ اسٹریٹس کی بھرمار ہے اور اگر بات کی جائے پاکستان کے فوڈ سٹریٹس کی تو ہھر بھی کراچی میں ہی دور دور سے لوگ ان فوڈ سٹریٹس میں کھانے اور تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ کراچی کے فوڈ سٹریٹ کا پاکستان کی سیاحت میں اہم کردار ہے۔
آئیے کراچی کی چند بہترین فوڈ اسٹریٹس کی سیر کرتے ہیں۔
پورٹ گرینڈ
کراچی میں موجود پورٹ گرینڈ نا صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی سب سے بڑی فوڈ سٹریٹ ہے۔ یہاں دنیا بھر سے لوگ نا صرف کھانے بلکہ سیاحت کی غرض سے بھی آتے ہیں۔ یہ فوڈ سٹریٹ تاریخی ریلوے ٹریک اور بندرگاہ کے سنگم پر واقع ہے۔ اس فوڈ سٹریٹ میں لوگ کھانے کے ساتھ ساتھ پورٹ میں بحری جہازوں کو نظارہ بھی کرتے ہیں اور پھر یہاں تو وائی فائی بھی مفت ملتا ہے۔ چونکہ یہ فوڈ سٹریٹ سمندر سے قریب ہے لہذا اسے ایک پرسکون مقام کی حیثیت حاصل ہے۔
بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ
بوٹ بیسن کے نام سے یہ فوڈ سٹریٹ دراصل ایک جھیل کے نام سے منسوب ہے جہاں زیادہ تر افراد بوٹ بیسن پر کھانا کھاتے ہیں۔ یہاں کے کئی ریسٹورنٹس رات دیر تک کھلے ہوتے ہیں جبکہ بعض ہوٹل تو فجر تک کھلے رہتے ہیں۔ یہ بھی ایک بہترین فوڈ سٹریٹ ہے جہاں رہائشیوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
اگر آپ کبھی بوٹ بیسن جائیں تو ان کا پیزا پراٹھا ضرور کھانا ہے۔
برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ
برنس روڈ فوڈ سٹریٹ کے دونوں اطراف میں قدیم عمارتیں ہیں جن میں سے کچھ قیام پاکستان سے قبل اور کچھ بعد میں تعمیر کی ہوئی ہیں۔ یہاں پر ایک سو سے زائد ریسٹورنٹس اور ہوٹل ہیں۔ جبکہ کھانے کی بات ہو تو تقریبا سب کچھ مل جاتا ہے۔ عموما اس سٹریٹ پر بھی رات کو شہریوں کی بڑی تعداد تفریح اور کھانے کی غرض سے آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی رہائشیوں کو بجلی کے بل کے ساتھ نیا ٹیکس دینا پڑے گا
حسین آباد فوڈ اسٹریٹ
حسین آباد فوڈ اسٹریٹ میں تقریبا 150 ریسٹورنٹس ہیں جہاں سے آپ کو دیسی کھانوں سمیت فاسٹ فوڈ وغیرہ سب کچھ آسانی سے مل جاتا ہے۔ یہاں کی خاص ڈش کوئلہ کڑاہی ہے جو بہت مشہور ہے جبکہ اس فوڈ سٹریٹ کی خاص بات یہ کہ یہاں سستے سے سستا اور مہنگے سے مہبگا ہوٹل بھی موجود ہے لہذا آپ اپنے بجٹ کے مطابق تفریح کر سکتے ہیں۔
دو دریا
دو دریا کو پاکستان کے بہترین ریسٹورنٹس میں گنا جاتا ہے۔ یہ تمام ریسٹورنٹ سمندر کے کنارے پر بنائے گئے ہیں تا کہ آنے والے مہمان کھانے کے ساتھ ساتھ سمندر کے دلنشین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
دو دریا سٹریٹ میں کنارے پر واقع میراج ریسٹورینٹ سب سے بڑا ہے جہاں بیک وقت 600 افراد کے کھانے کی گنجائش موجود ہے جبکہ فری وائی فائی بھی مہیا کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، کولاچی ریسٹورینٹ کا شمار بھی دو دریا کے مقبول ترین ریسٹورنٹس میں ہوتا ہے۔ یہ ریسٹورینٹ اپنے مہمانوں کو پاکستانی، چائنیز اور تھائی کھانے پیش کرتا ہے۔ اس ریسٹورینٹ میں بیک وقت 850 افراد کھانا کھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، مفت وائی فائی اور پارکنگ کا بہترین انتظام بھی موجود ہے۔
دو دریا میں موجود ایک اور ریسٹورینٹ نورانی ریسٹورنٹ ہے جہاں میںچائنیز اور پاکستانی ڈشز بنائی جاتی ہیں۔ یوں تو اس ریسٹورینٹ سے کافی قسم کے کھانے مل جاتے ہیں لیکن اس ریسٹورنٹ کی ایک مشہور ڈش "کٹا کٹ” ہے۔ اس کی قیمت 600 روپے ہے جو دو افراد کے لیے کافی ہوتی ہے۔
اس ریسٹورینٹ کی دیگر سہولیات میں بچوں کے لیے پلے ایریا شامل ہے۔ مزید برآں، پارکنگ اور کھانا پیک کروانے کی سہولت موجود ہے۔ اس ریسٹورینٹ میں 400 افراد بیک وقت کھانا کھا سکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ کے اوقات شام 6 بجے سے رات 1 بجے تک ہیں۔