جون 09 2020: (جنرل رپورٹر) یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قرار دے دیا ہے- یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ کرتا ہے- انہوں نے اقوام متحدہ, امریکہ اور یورپ سے اپیل کی کہ وہ خاموشی ختم کریں اور بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کروانے میں مدد کرے
حال ہی میں یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل میں کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹین کی جانب سے ایک مضمون لکھا گیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو مذاکرات کی پیشکش پر کہا ہے کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش کو ہٹلر کی سوچ کے پیش نظر ردکیا ہے
انہوں نے کہا کہ مودی بجائے معاملات کو سدھارنے کے بگاڑنے کی طرف لے کر جا رہا ہے- وہ پاکستان سے تناؤ کو ختم کرنا نہیں چاہتا بلکہ کشیدگی کو بڑھاوا دینا چاہتا ہے- انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ یہی ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے اور جنگ چھیڑنا چاہتا ہے
مضمون نگار کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے ہٹلر کے چیک وسلواکیہ میں قبضے سے پہلے جرمنوں کی جانب سے افراتفری پھیلائی گئی ہے وہی کام مودی اور اس کے اہلکار مقبوضہ کشمیر میں سرانجام دے رہے ہیں
ویس مارٹن نے ہٹلر اور مودی کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہٹلر نے یہودیوں کے لئے کیمپ بنائے تھے اسی طرح مودی نے مسلمانوں سے شہریت کا حق چھین کر ان کے لئے کیمپ بنا رکھے ہیں- انہوں نے جموں کشمیر میں علاقے کی حیثیت بدلنا مودی کے پلان کا آغاز قرار دیا- اپنے کالم میں لکھا کہ بھارت کے مسلمانوں پر کورونا وباء کی آڑ میں دگنا ظلم کیا جا رہا ہے انہیں احتجاج کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے
رائٹر نے اقوام متحدہ, امریکہ اور مغربی یورپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب ابھی تک بس رسما چند الفاظ ہی ادا کر پا رہے ہیں جبکپ انہیں چاہیے کہ مودی کے ظلم کو روکنے کے لئے سخت کاروائی کریں اور مودی پر دباؤ ڈالیں- ویس مارٹن نے آخر میں آئین سٹائن کا ایک قول لکھا جس میں یہ تحریر تھا کہ دنیا برے لوگوں کی وجہ سے خطرناک نہیں ہے بلکہ اس کے خطرناک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا برے لوگوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاتی