پاکستان –
مفتی اکمل قادری کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کا موضوع ہے کہ ہم نے عشق رسول کو ڈرامہ بنا دیا ہے۔
اپنے بیان میں مفتی اکمل کہتے ہیں کہ ہمیں شرم آنی چاہیے یہ نعرہ لگاتے ہوئے کہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے جان تو دینی نہیں نعرہ لگانے سے کیا جاتا ہے۔
اپنے بیان میں مفتی اکمل کا کہنا تھا کہ ہم یہ نعرہ کیوں نہیں لگاتے کہ غلامی رسول میں نماز باجماعت بھی قبول ہے۔ غلامی رسول میں لڑکیوں سے دوستی چھوڑنا بھی قبول ہے۔ غلامی رسول میں داڑھی رکھنا بھی قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم ہاؤس میں مقتول سری لنکن مینجر کے حوالے سے آج تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا
ہم نے عشق رسول کو ایک ڈرامہ بنا دیا ہے۔ انہوِں نے ساتھ ہی کہا کہ میں یہ لفظ استعمال کرنے پر معزرت کرتا ہوں مگر مقصد بات سمجھانا ہے۔
ہم زبان سے کہتے ہیں ہم عاشق رسول ہیں مگر مجھے بتائیے کہ جو عاشقی کا دم بھرے اور غلامی کا دم بھرے لیکن اپنے نبی کی بات نا مانے تو یہ کیا ہے؟ انہوں نے ایک مثال سے سمجھایا کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے محبت کا دعویدار ہو اور اس کی بات نا مانے تو اسے محبت نہیں کہا جائے گا۔ بلکہ یہ مذاق ہو گا۔
اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین سیالکوٹ واقعہ کے تناظر میں شئیر کر رہے ہیں۔