ہارٹ اٹیک کی انتباہی علامات
علامات پر جلد قابو پائیں
اگر آپ کو دل کے دورے کی انتباہی علامات کا سامنا ہو تو فورا طبی مدد حاصل کریں۔ بعض اوقات دل کے دورے اچانک اور شدید ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ ہلکے درد یا ہلکی دیگر علامات سے شروع ہوتے ہیں۔ اپنے جسم پر نِر رکھیں اور اس معاملے میں لاپرواہی نا برتیں۔
ہارٹ اٹیک کی وہ علامات جنہیں جاننا لازمی ہے
اول۔ سینے میں تکلیف
زیادہ تر ہارٹ اٹیک سے پہلے سینے کے بیچ میں تکلیف ہوتی ہے جو چند منٹوں سے زیادہ رہتی ہے یا پھر ایسا ہوتا ہے کہ یہ وقتی طور پر دور ہو جاتی ہے اور پھر کچھ دیر بعد واپس آ جاتی ہے۔ یہ درد ایک دباؤ کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
دوم۔ اوپری جسم کے دیگر حصوں میں تکلیف
ان علامات میں ایک یا دونوں بازوؤں، کمر، گردن، جبڑے یا پیٹ میں درد ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نزلہ ذکام کا گھریلو علاج کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | دبلے پتلے جسم کو موٹا کیسے کریں؟
سوم۔ سانس میں کمی
سانس میں کمی سینے کی تکلیف کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی ہو سکتی ہے۔
چہارم۔ دیگر علامات
دیگر ممکنہ علامات میں ٹھنڈا پسینہ آنا، متلی یا سر کا ہلکا پن شامل ہیں۔
ہارٹ اٹیک کی علامات مردوں اور عورتوں میں مختلف ہو سکتی ہیں
مردوں کی طرح، خواتین میں دل کے دورے کی سب سے عام علامت سینے میں درد ہے۔ لیکن خواتین دیگر علامات کا بھی تجربہ کر سکتی ہیں جو کا عام طور پر ہارٹ اٹیک سے کم تعلق ہو سکتا ہے جیسے سانس کی قلت، متلی/الٹی، اور کمر یا جبڑے میں درد۔
مزید علامات کو جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے چارٹ کو دیکھیں۔