Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گھبرانا نہیں ہے؛ رمیز راجہ کی سینئیر کرکٹرز کو یقین دہانی

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 14, 2021
in پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس
گھبرانا نہیں ہے؛ رمیز راجہ کی سینئیر کرکٹرز کو یقین دہانی

 لاہور۔ لاہور۔–

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے تجربہ کار سینئر کرکٹرز کی شاندار کارکردگی پر تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجربہ کار سینئرز کی جانب سے آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین رمیز راجہ نے نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو کہا کہ گھبرانا  نہیں ہے۔ 

تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اچھی اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ اچھی ہوگی تو انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرام کے دوست ٹک ٹاکر ریمبو کے جیل میں انکشافات

اس گفتگو کے دوران ایک کرکٹر نے کہا کہ 30 سال سے  اوپر والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھیلنے نہیں دیا جاتا ہے جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بس تمام کھلاڑی محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی جبکہ سلیکیشن صرف میرٹ پر ہوگی اود ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سرفراز احمد سمیت انور علی اور رومان رئیس کی بھی تعریف کی گئی۔  انہوں نے احمد شہزاد کو مخاطب کر کے کہا کہ یہاں کوئی سینئر جونیئر نہیں جو اچھا پرفارم کرے گا اس کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جہان داد خان کو جرمانہ
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستانی سفارت خانے کا آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم: پاسپورٹ سروسز کا نیا دور

پاکستانی سفارت خانے کا آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم: پاسپورٹ سروسز کا نیا دور

نومبر 17, 2026
شہباز مری نے گولڈ میڈل جیت لیا عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن

شہباز مری نے گولڈ میڈل جیت لیا: عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن

نومبر 17, 2026
بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: آج ڈھاکہ میں بڑا مقابلہ

بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: آج ڈھاکہ میں بڑا مقابلہ

نومبر 17, 2026
شام کی سیاسی منتقلی کے لیے پاکستان کی حمایت سلامتی کونسل میں اہم خطاب

شام کی سیاسی منتقلی کے لیے پاکستان کی حمایت: سلامتی کونسل میں اہم خطاب

نومبر 17, 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس معاشی روابط اور تجارت بڑھانے کا عزم

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس: معاشی روابط اور تجارت بڑھانے کا عزم

نومبر 17, 2026
پاکستانی شیفس کی عالمی کامیابی ترکیہ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت لیے

پاکستانی شیفس کی عالمی کامیابی: ترکیہ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت لیے

نومبر 16, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستانی سفارت خانے کا آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم: پاسپورٹ سروسز کا نیا دور

پاکستانی سفارت خانے کا آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم: پاسپورٹ سروسز کا نیا دور

نومبر 17, 2026
شہباز مری نے گولڈ میڈل جیت لیا عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن

شہباز مری نے گولڈ میڈل جیت لیا: عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن

نومبر 17, 2026
بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: آج ڈھاکہ میں بڑا مقابلہ

بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: آج ڈھاکہ میں بڑا مقابلہ

نومبر 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.