کیا یوٹیوب سٹار زید علی اور ان کی بیوی یمنا علی “والدین” بننے والے ہیں؟

یوٹیوب زید علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ یومنا علی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں | آخر کیا ہے عائزہ خان کی کامیابی کا راز؟

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے۔ ہم والدین بننے جا رہے ہیں! اللہ کے فضل و کرم سے ، ہمیں ایک بچہ  نصیب ہوا ہے! آج میری زندگی کا خوشگوار دن ہے!

 پوسٹ کی گئی تصویر میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں کثیر رنگ کے غبارے اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- جبکہ ایک ڈیزائن شدہ غباروں میں بیبی لکھا دکھائی دے رہا ہے۔

 مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔

جاویریہ حارث

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔