کیا پنجاب کی سیاست میں کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؟

کیا وفاق کے بعد پنجاب کی سیاست میں بھی کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؟ اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ پنجاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سرپرائز کی تیاریاں جاری ہیں۔

سماء کے صحافی عباس شبیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ خبر بریک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہنگامی طور پہ آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان پنجاب میں بھی کچھ بڑا کرنے جا رہے ہیں۔

صحافی عباس شبیر نے اپنی ٹویٹ کی سیریز میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد بلا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ اپشنز پر مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا  

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیر اعلی اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے اور پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔