اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کوویڈ19 کی وجہ سے امارات کا پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 21, 2020
in بین اقوامی خبریں
کوویڈ19 کی وجہ سے امارات کا پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئندہ نوٹس تک پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزوں کے اجراء کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے جبکہ اس کی بنیادی وجہ کوویڈ19 کی دوسری لہر اور تیزی سے بڑھتے ہوئے کوویڈ19 کے کیسز ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق ان ویزوں پر نہیں ہوگا جو پہلے سے جاری شدہ ہیں۔ اس پیشرفت کی تصدیق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کی جن کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایئر لائن کو تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان کو اسامہ بن لادن کے قتل کی خبر دینا سوچ سے زیادہ آسان تھا، باراک اوباما

 انہوں نے کہا کہ اقامہ ، ٹرانزٹ اور ورک ویزا رکھنے والے افراد کو اب بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ معطلی سے ویزا کی کتنی اقسام متاثر ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کے پاس ویزا کے مختلف زمرے ہیں جن میں کاروبار ، سیاحتی ، ٹرانزٹ ، سٹڈی وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جون میں جب پاکستان میں کیسز میں اضافہ ہوا تو متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن امارات نے 3 جولائی تک پاکستان سے مسافر خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ امارات کی پرواز میں ہانگ کانگ پہنچنے والے 30 کے قریب پاکستانیوں کے کوویڈ19 مثبت ٹیسٹ کے بعد کیا گیا۔ ایئر لائن نے جولائی میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

اسی طرح اگست میں کویت کے ائیر لائن سیکٹر نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان سمیت 31 ممالک کی تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی  جنھیں ‘زیادہ خطرہ’ سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ ماہ سے پاکستان میں ایک بار پھر کوویڈ19 کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے ساتھ مختلف پابندیاں ملکی اور عالمی سطح پر لگائی جا رہی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

جنوری 19, 2026
پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

جنوری 17, 2026
طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم متعارف

طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم  متعارف

جنوری 17, 2026
Vivo X300 الٹرا فیچرز، اسپیسیفکیشن اور پاکستان میں قیمت

Vivo X300 الٹرا فیچرز، اسپیسیفکیشن اور پاکستان میں قیمت

جنوری 17, 2026
10 روپے کا نوٹ بند؟ حکومت کا اہم فیصلہ

10 روپے کا نوٹ بند؟ حکومت کا اہم فیصلہ

جنوری 17, 2026
پی ایس ایل 11 نیا وینیو، پی سی بی نے سیزن کے لیے نیا اسٹیڈیم شامل کر لیا

پی ایس ایل 11 نیا وینیو، پی سی بی نے سیزن کے لیے نیا اسٹیڈیم شامل کر لیا

جنوری 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

جنوری 19, 2026
پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

جنوری 17, 2026
طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم متعارف

طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم  متعارف

جنوری 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔