اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کورونا کی دوسری لہر، وزیر اعظم نے سکول اور صنعتوں کی بندش متعلق بڑا اعلان کر دیا

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 3, 2020
in اہم خبریں
کورونا

وزیر اعظم عمران خان نے آج منگل کے روز کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سب کو  کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ٹریسن ، ٹیسٹ اینڈ کوارنٹائن (ٹی ٹی کیو) اور کورونا وائرس سے متعلق سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ کابینہ کی جانب سے ملک بھر میں کوویڈ19 کی صورتحال پر بریفنگ دی جانے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھئے | آسٹریلیا کے شہر ویانہ میں دہشتگرانہ حملے سے 3 اموات، 12 زخمی

 وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر  نے کابینہ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ وائرس سے متاثرہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ بہتر ہے کہ کاروبار ، صنعتیں بند نہ ہوں۔

 ذرائع نے نجی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک پاکستان میں 336،260 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں  جن میں سے 315،446 صحتیاب ہوئے ہیں اور قریب 7000 اموات ہوئیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ تعداد 146،774 ہے جبکہ پنجاب قریب 104،894 کیسز ہیں

یہ بھی پڑھیں:  ہزارہ برادری نے اپنے شہداء کو دفنانے سے انکار کر دیا، احتجاج جاری

 اسلام آباد میں اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ ، وزیر اعظم نے چھوٹی صنعتوں کے لئے ایک پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اب پاکستان کی صنعتوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد کی لاگت سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوویڈ 19 کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار اور صنعتیں اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کے ساتھ بہت مہربان ہے؛ ہم نے دانشمندانہ فیصلے کیے ہیں جس پر اللہ کا شکر ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

نومبر 22, 2025
BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025
BISE گوجرانوالہ میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE گوجرانوالہ میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔