جون 03 2020: (جنرل رپورٹر) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 67 افراد کی جان لے لی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئ ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 17,370 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,131 کنفرم کیسز نکلے جبکہ اسی دوران 67 افراد زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھے
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے تقریبا 595,344ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 80,463 کرونا کے مریض (کنفرم کیسز) نکلے ہیں- گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس آگاہی کے متعلق ویب سائٹ پر دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 1,688 اموات ہو چکی ہیں جبکہ چھیالیس کی حالت خطرے میں ہے- مزید برآں یہ کہ اب تک 28،923 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے
اگر ہم صوبہ کے لحاظ سے جائزہ لیں تو گورنمنٹ آف پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 29،489 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں 31،086, خیبرپختونخواہ میں 10،897، آزاد جموں کشمیر میں 284، گلگت بلستان میں 779 ، بلوچستان میں 4،740، اور وفاق میں 3،188 کیسز ہیں
دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے- ایک طرف کرونا کا خوف تو دوسری جانب ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے بھوک اور غربت بھی اہم.مسئلہ کے طور پر ایک بار اجاگر ہونے لگی ہے-تاہم تجزیہ نگار اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کرونا وائرس نے ایشیاء کے ممالک کو کم متاثر کیا ہے بنسبت یورپ کے- موجودہ بڑھتے ہوئے کیسز کی بہت بنیادی وجہ لاک ڈاون میں نرمی بھی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد ڈبل سے بھی زائد ہو گئ ہے۔ یاد رہے کہ یہ تمام معلومات گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس سے آگاہی مہم کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے