اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کراچی: لاوارث کار سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

بلال رشید by بلال رشید
مئی 13, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز
لاوارث کار سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

 مئی 13 2020: (جنرل رپورٹر) کراچی میں لاوارث کار سے دو بچوں کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کی اطلاع اہل محلہ نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو دی تھی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ویسٹ اور اس کے علاقے منگھو پیر میں نیا ناظم آباد کے قریب کئی روز سے بس سٹاپ پر لاوارث کار کھڑی تھی جس کے اندر سے دو کم سن بچوں کی لاش برآمد کر لی گئی ہے- ابتدائی طور پر بچوں کی موت کی وجہ دم گھٹنے سے بتائی جا رہی ہے

علاقہ منگھو پیر تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر گل اعوان کہتے ہیں کہ نیا ناظم آباد کے پاس عمر کالونی کے ایف 11سٹاپ سے دو بچوں کی لاش برآمد ہوئی ہے جو کہ ایک لاوارث کار کے اندر سے ملی ہیں- اہل محلہ کی جانب سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی

پولیس زرائع کے مطابق کار کے دروازے لاک کئے گئے تھے تاہم شیشے توڑ کر گیٹ کھولا گیا تو دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں- پولیس کے مطابق ایک بچے کی لاش کار کی عقبی سیٹ پر جبکہ دوسرے بچے کی لاش فرنٹ سیٹوں کے درمیان پڑی تھی

پولیس زرائع کا کہنا کہ ملنے والی دونوں بچوں کی لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے- شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں بچے کھیلتے ہوئے کسی طریقے سے کار میں گھس گئے لیکن دروازے بند ہونے کی وجہ سے باہر نا نکل سکے اور دم گھٹنے سے وفات پا گئے

پولیس زرائع کے مطابق بچوں کے نام دانش زبیر اور عبید سعید تھے جبکہ ایک کی عمر سات سال اور دوسرے کی عمر 4 سال بتائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:  پرویز مشرف کی زندگی پر اک نظر

ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ گاڑی پر گرد و غبار پڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بچے نظر نا آ سکے جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا- لاوارث پڑی کار پر ایک عرصے سے گرد گم چکی تھی اور دروازوں کے لاک بھی خراب تھے

پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی ابتدائی کاروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے- ضروری عمل کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

Realme P4 Lite 5G کی خصوصیات، لانچ اور پاکستان میں قیمت

Realme P4 Lite 5G کی خصوصیات، لانچ اور پاکستان میں قیمت

مارچ 20, 2026
عید الیکٹریسٹی شیڈول 2026 زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان

عید الیکٹریسٹی شیڈول 2026: زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان

مارچ 20, 2026
پاکستان میں آپ کے آئی فون پر 5G کیوں کام نہیں کر رہا

پاکستان میں آپ کے آئی فون پر 5G کیوں کام نہیں کر رہا

مارچ 20, 2026
2026 ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ شیڈول پاکستان کے میچز کا اعلان

2026 ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ شیڈول: پاکستان کے میچز کا اعلان

مارچ 20, 2026
پی ٹی اے کی صارفین سے مفت 'بیلنس سیو' سروس ایکٹیویٹ کرنے کی اپیل

پی ٹی اے کی صارفین سے مفت ‘بیلنس سیو’ سروس ایکٹیویٹ کرنے کی اپیل

مارچ 21, 2026
کیا ڈیپل پاکستان میں ایس 05 کمفرٹ ویرینٹ لانچ کر رہا ہے؟

کیا ڈیپل پاکستان میں ایس 05 کمفرٹ ویرینٹ لانچ کر رہا ہے؟

مارچ 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

Realme P4 Lite 5G کی خصوصیات، لانچ اور پاکستان میں قیمت

Realme P4 Lite 5G کی خصوصیات، لانچ اور پاکستان میں قیمت

مارچ 20, 2026
عید الیکٹریسٹی شیڈول 2026 زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان

عید الیکٹریسٹی شیڈول 2026: زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان

مارچ 20, 2026
پاکستان میں آپ کے آئی فون پر 5G کیوں کام نہیں کر رہا

پاکستان میں آپ کے آئی فون پر 5G کیوں کام نہیں کر رہا

مارچ 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔