اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی ٹی آئی ورکرز کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، منحرف ارکان کے خلاف شدید احتجاج

by حرمین رضا
مارچ 19, 2022
in سیاست کی خبرین
پی ٹی آئی ورکرز کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، منحرف ارکان کے خلاف شدید احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 منحرف ارکان کی سندھ ہاؤس میں موجودگی اور ان کی پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مختلف شہروں میں ان کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دھاوا بول دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

 اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد پولیس کو گالی گلوچ کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا اور منتشر ہو گئے۔ 

 لاہور میں احتجاج 

لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل ارکان نے قومی اسمبلی کے ایوانوں کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر یوتھ ونگ پنجاب گلریز اقبال اور عمار بشیر نے کی۔

 پشاور میں نور عالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

 پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی کے منحرف ایم این ایز کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور ایم این اے نور عالم خان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں | وائرل: کیا پرویز مشرف نے انڈین ایکٹر سنجے سے ملاقات کی؟ 

کارکنوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کا نام لے رہے ہیں، وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور قومی اسمبلی سے منحرف ہونے والے غدار ہیں۔ 

 فیصل آباد میں راجہ ریاض کے خلاف بینرز آویزاں 

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مختلف مقامات پر رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف فلیکسز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک اور جیل روڈ پر بینرز لگا دیئے۔ یہ بینر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے لگائے۔

کامران گیلانی 

 ایم این اے راجہ ریاض کے حلقے میں ووٹرز نے ان کا احتساب شروع کر دیا ہے۔ چباں کے رہائشی حبیب اللہ نے راجہ ریاض سے ٹیلی فون پر جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ ہاؤس میں ان کی تصویریں دیکھ کر پریشان ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر راجہ ریاض نے جواب دیا کہ تین سال سے ہم نے کوئی کام نہیں کیا، حکومت کو بار بار بتاتے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

harry potter

ہیری پوٹر اسٹار بونی رائٹ نے پہلے بچے کا استقبال کیا

ستمبر 28, 2023
huge explosion

تاشقند ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ، 30 کلومیٹر سے زیادہ تک زلزلے کے جھٹکے

ستمبر 28, 2023
west overly

عنوان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے عالمی طاقت کے مقابلے کے درمیان غیرجانبداری کو اجاگر کیا۔

ستمبر 28, 2023
noor mukadam’s

نورمقدم کے والد مجرم کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت چاہتے ہیں۔

ستمبر 28, 2023
lionel messi

عنوان: "لیونل میسی کو سائیڈ لائن کر دیا گیا: یو ایس اوپن کپ کا فائنل فٹ بال آئیکون کے بغیر شروع ہوا”

ستمبر 28, 2023
top indian

دیکھنے کے لیے سرفہرست ہندوستانی ڈرامے۔

ستمبر 28, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

harry potter

ہیری پوٹر اسٹار بونی رائٹ نے پہلے بچے کا استقبال کیا

ستمبر 28, 2023
huge explosion

تاشقند ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ، 30 کلومیٹر سے زیادہ تک زلزلے کے جھٹکے

ستمبر 28, 2023
west overly

عنوان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے عالمی طاقت کے مقابلے کے درمیان غیرجانبداری کو اجاگر کیا۔

ستمبر 28, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist