پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 منحرف ارکان کی سندھ ہاؤس میں موجودگی اور ان کی پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مختلف شہروں میں ان کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دھاوا بول دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔
اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد پولیس کو گالی گلوچ کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا اور منتشر ہو گئے۔
لاہور میں احتجاج
لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل ارکان نے قومی اسمبلی کے ایوانوں کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر یوتھ ونگ پنجاب گلریز اقبال اور عمار بشیر نے کی۔
پشاور میں نور عالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی کے منحرف ایم این ایز کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور ایم این اے نور عالم خان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں | وائرل: کیا پرویز مشرف نے انڈین ایکٹر سنجے سے ملاقات کی؟
کارکنوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کا نام لے رہے ہیں، وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور قومی اسمبلی سے منحرف ہونے والے غدار ہیں۔
فیصل آباد میں راجہ ریاض کے خلاف بینرز آویزاں
دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مختلف مقامات پر رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف فلیکسز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک اور جیل روڈ پر بینرز لگا دیئے۔ یہ بینر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے لگائے۔
کامران گیلانی
ایم این اے راجہ ریاض کے حلقے میں ووٹرز نے ان کا احتساب شروع کر دیا ہے۔ چباں کے رہائشی حبیب اللہ نے راجہ ریاض سے ٹیلی فون پر جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ ہاؤس میں ان کی تصویریں دیکھ کر پریشان ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر راجہ ریاض نے جواب دیا کہ تین سال سے ہم نے کوئی کام نہیں کیا، حکومت کو بار بار بتاتے رہے ہیں۔