اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پی آئی اے نے بینکوں سے 18 ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے کے بعد فلائٹ آپریشن معطلی سے بچ گئی

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2024
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
pia survived 01

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دو بینکوں سے 18 ارب روپے کا قرض حاصل کیا ہے اور فلائٹ آپریشن کی معطلی کو فی الحال ٹال دیا ہے جبکہ پی آئی اے نے اپنے تمام عملے کی تنخواہیں بھی ادا کردی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن نے قرضے کی رقم سے سب سے اہم اور فوری ضروری واجبات کی ادائیگی کی ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کا آپریشن مکمل طور پر جاری ہے اور تمام پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا دنیا بھر میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہے اور بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں کے لیے طیاروں کی مناسب تعداد بھی موجود ہے، جس کے ذریعے فضائی آپریشن جاری رہیں گے۔

پی آئی اے نے 7 ستمبر کو کہا تھا کہ اس نے اپنے 13 میں سے  5لیز پر لیے گئے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے اور مالی بحران کے پیش نطر مزید چار طیاروں کو بھی گراؤنڈ کرنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے نے حکومت سے 22 ارب 9 کروڑ روپے کے ہنگامی بیل آؤٹ کی درخواست کی تھی جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مسترد کردیا تھا۔

ای سی سی نے ایف بی آر کو ماہانہ 1.3 ارب روپے کی ادائیگی موخر کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی جو پی آئی اے ایف بی آر کو ایف ای ڈی کی مد میں ادا کرتی ہے اور 0.7 ارب روپے ماہانہ جو پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا پاکستان میں مہنگائی میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں | بھارت اکتوبر تک خلابازوں کو مشن پربھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے

ایئرلائن نے خبردار کیا تھا کہ بوئنگ اور ایئربس ستمبر کے وسط تک اسپیئر پارٹس کی فراہمی معطل کر سکتے ہیں۔

جبکہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آف پاکستان (ایف بی آر) نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو مکمل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گاڑی کی رجسٹریشن چیک

گاڑی کی رجسٹریشن اور مالکانہ حقوق کی فوری تصدیق کے لیے 3 بہترین موبائل ایپس 

جون 26, 2026
بجلی بل اوور بلنگ شکایت

اپنے بجلی کے ڈسٹری بیوشن بورڈ (DISCO) کے خلاف اوور بلنگ کی آفیشل شکایت درج کرانے کا طریقہ 

جون 26, 2026
آن لائن شاپنگ بینک کارڈز

انٹرنیشنل آن لائن شاپنگ کے لیے 4 بہترین پاکستانی بینک کارڈز (نئے %0.5 ٹیکس ریٹ کے ساتھ) 

جون 26, 2026
ائیر سیال کیبن کریو نوکریاں

ایئر سیال کا فیمیل کیبن کریو کے لیے واک ان انٹرویوز کا اعلان: مقامات، تاریخیں اور شرائط 

جون 26, 2026
زیدان اقبال ورلڈ کپ

زیدان اقبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر

جون 26, 2026
انیشیل پبلک آفرنگ

تصدیق آئی پی او پی ایس ایکس پر آمد: شیئرز خریدنے سے پہلے 3 بڑے خطرات اور فوائد

جون 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گاڑی کی رجسٹریشن چیک

گاڑی کی رجسٹریشن اور مالکانہ حقوق کی فوری تصدیق کے لیے 3 بہترین موبائل ایپس 

جون 26, 2026
بجلی بل اوور بلنگ شکایت

اپنے بجلی کے ڈسٹری بیوشن بورڈ (DISCO) کے خلاف اوور بلنگ کی آفیشل شکایت درج کرانے کا طریقہ 

جون 26, 2026
آن لائن شاپنگ بینک کارڈز

انٹرنیشنل آن لائن شاپنگ کے لیے 4 بہترین پاکستانی بینک کارڈز (نئے %0.5 ٹیکس ریٹ کے ساتھ) 

جون 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔