اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کے متعدد شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، شراکت اور تعاون پر رپورٹ

فیضان نور by فیضان نور
مارچ 29, 2024
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں, بین اقوامی خبریں, تعلیم, متحدہ عرب امارات
پاکستان متحدہ عرب امارات

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاہے بگاہے متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ معاشی سطح پر زبردست تعاون کرتا رہتا ہے۔ اگر ہم گزشتہ کچھ سالوں میں نظر دورائیں تو ہمیں واضح طور پر بڑے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری نظر آتی ہے اود کئی ایسے پراجیکٹس ملتے ہیں جو ہمارے دوست ملک متحدہ عرب امارات کی مرہون منت ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 2024 میں پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت کے ڈاکومینٹ پر دستخط کئے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مختلف پراجیکٹس پر 20 سے 25 بلین ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کا عزم کیا تھا۔ 

آئیے آج ہم زرا اس پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔

گرین انرجی اور قابل تجدید وسائل میں متحدہ عرب امارات کا کردار

پاکستان میں گرین انرجی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات نے نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں سے ایک مثال قائد اعظم سولر پارک کا قیام ہے۔ اس سے ہمیں توانائی کے مختلف زرائع حاصل کرنے اور ایندھن پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بنیادی ترقیاتی کاموں میں متحدہ عرب امارات کا کردار

بنیادی انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کے منصوبوں میں بھی متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں، پلوں، بندرگاہوں اور نقل و حرکت کے دیگر نیٹ ورکس پر سرمایہ کاری شامل ہے جو کہ آسان تجارت اور نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، متحدہ عرب امارات پاکستان میں ہائی ویز اور ائیر پورٹس کی تعمیر میں بھی پیش پیش رہا ہے۔ 

صنعتی پارکس کی تعمیر اور سیکاب زدگان کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا کردار

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں صنعتی پارکس کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے ملک کے اندر روزگار کے مختلف مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان پر آنے والی قدرتی آفات کے دوران بھی ہمیشہ دل کھول کر متحدہ عرب امارات نے امداد دی ہے۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق، سال 2022 میں متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کو 13 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔

زراعت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے زراعت کے شعبے میں بھی قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سال 2024 میں وزیر اعظم پاکستان سے کیے گئے معاہدے میں 6 بلین ڈالر زراعت کے شعبے کی خوشحالی کے لئے مختص کیا تھا۔

شعبہ صحت اور تعلیم میں متحدہ عرب امارات کا کردار

صحت اور تعلیم دونوں ہی انسان کی بنیادی ضروریات ہیں۔ جہاں متحدہ عرب امارات نے دیگر دیگر شعبوں میں بڑے لیول پر سرمایہ کاری ہے وہیں شعبہ تعلیم اور صحت کے لئے بھی متعدد پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اس وقت شعبہ تعلیم کے 53 پراجیکٹس پر پاکستان کو سپانسر کر رہا ہے جو کہ 41 ملین ڈالر کاسٹ کرتے ہیں۔ یہ پراجیکٹس بالخصوص ان پسماندہ علاقوں کے لئے ہیں جہاں تعلیمی رجحان بہت کم ہے جیسا کہ باجوڑ، ساؤتھ وزیرستان اور خیبر پختونخواہ وغیرہ۔ متحدہ عرب امارات نے ساؤتھ وزیرستان میں پہلا ماڈل سکول تقریبا دو ملین درہم کے خرچ سے بنایا۔ 

مزید برآم، شعبہ صحت کی بات کریں تو سال 2014 سے متحدہ عرب امارات کی مدد سے 468 ملین پولیو ویکسنز لگائی جا چکی ہیں۔ اسی طرح کورونا میں بھی متحدہ عرب امارات نے پاکستان ملین ڈالرز نیں امداد کی جبکہ اس کے علاوہ دیگر سینکڑوں پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔

ReplyForwardAdd reaction
یہ بھی پڑھیں:  جہاز برمودا مثلث میں غائب ہونے کے تقریبا 100 سال بعد ملا.
فیضان نور

فیضان نور

فیضان نور تحقیقاتی صحافت کے ماہر ہیں جو کرائم رپورٹنگ اور سماجی مسائل پر تفصیلی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ وہ کئی مشہور تحقیقی مضامین کے مصنف ہیں اور ان کی رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز پر شائع ہو چکی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

جولائی 18, 2025
ریاٹ 2025 پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

ریاٹ 2025: پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

جولائی 18, 2025
پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

جولائی 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔