پاکستان میں رمضان 2023 کب شروع ہو گا؟

رمضان کا بابرکت مہینہ غور و فکر اور عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے۔ اس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری میں آپ کی مدد کے لیے ہم نے آپ کے ساتھ متوقع تاریخیں شئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رمضان 2023 کب ہے؟ 

 اسلامی کیلنڈر چاند کے حساب سے چلتا ہے جسے عام طور پر قمری چکر کہا جاتا ہے۔ اس لئے بالکل سو فیصد درست تاریخ بتانا قبل از وقت ہے تاہم ماہرین فلکیات کے مطابق ہم آپ سے اندازہ شئیر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں کون سی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں | بہترین سی وی بنانے کے لئے 5 ٹپس

پاکستان میں رمضان 2023

 پاکستان میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ 2023 بروز جمعرات متوقع ہے۔ یہ رمضان المبارک 30 دن تک جاری رہے گا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی اصغر نے دعوت اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت جاری ہونے والا کلینڈر شئیر کیا جس کے مطابق 23 مارچ 2023 کو رمضان 2023 کا پہلا روزہ ہو گا۔ 

اس کے علاوہ رمضان سمیت باقی اسلامی مہینوں کی متوقع تاریخیں آپ کلینڈر سے دیکھ سکتے ہیں۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔