اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پائلٹس کے لائسنس جعلی نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعتراف

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
جولائی 16, 2020
in اہم خبریں
پاکستانی-پائلٹس

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کو جاری کردہ کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں ہے۔ پروسیجر میں کچھ غلطیاں ضرور ہیں جن کی نشاندہی ہوئی ہے انہیں دور کرنے کی جوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹس کی بدنامی اور پی آئی اے کی بربادی کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں ، تمام پاکستانی پائلٹس کے پاس اصلی لائسنس ہیں۔

زرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائنز میں کام کرنے والے 96 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اصلی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ جن پائلٹس کے لائسنسوں کو کلئیر قرار دےد یا گیا ہے ان کا تعلق متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، بحرین، ملائشیا، ترکش سمیت دیگر ائیر لائنز سے ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے 24 جون کو پارلیمنٹ میں یہ کہا تھا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے جارہ ہونے والے 30 فیصد لائسنس جعلی ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں ہی آئی اے اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی لگنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ بیان سے وفاقی وزیر ہوا بازی کے موقف کی تردید ہوتی یے  جبکہ وفاقی وزیر ہوا بازی کا یہ بیان دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی وفاقی وزیر ہوابازی کے بیان کو سپورٹ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  سبھی گروپ کے مالکان جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں حاصل کرنے کے لئے عدالت کو منتقل کرتے ہیں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر جامی نے اپنے اونان ایوی ایشن اتھارٹی کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہروسیجر میں کچھ خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم انہیں دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی سفر اور مسافریب کی حفاظت کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پائلٹس کی تنظیم پالیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنسوں کو کلئیر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روے سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کام کرنے والے پائلٹس کو نقصان پہنچایا گیا۔ کہا کہ پی آئی اے اور پاکستانی پائلٹس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں ہے۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

جولائی 5, 2025
اسکواش چیمپئن شپ 2025 پاکستان نے 7 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا

اسکواش چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 7 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا

جولائی 5, 2025
navttc کیا ہے اور یہ کون سے ٹیکنیکل کورسز فراہم کرتا ہے؟

NAVTTC کیا ہے اور یہ کون سے ٹیکنیکل کورسز فراہم کرتا ہے؟

جولائی 4, 2025
پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی

جولائی 4, 2025
پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

پنجاب حکومت کا پلاسٹک ری سایکلینگ پروگرام: بوتل کے بدلے نقد انعام حاصل کریں

جولائی 4, 2025
پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

جولائی 3, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

سندھ میں کم از کم اجرت میں 3,000 روپے اضافے کی تجویز

جولائی 5, 2025
اسکواش چیمپئن شپ 2025 پاکستان نے 7 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا

اسکواش چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 7 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا

جولائی 5, 2025
navttc کیا ہے اور یہ کون سے ٹیکنیکل کورسز فراہم کرتا ہے؟

NAVTTC کیا ہے اور یہ کون سے ٹیکنیکل کورسز فراہم کرتا ہے؟

جولائی 4, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔